خواجہ آصف کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سچائی کی جیت ہے‘سعد رفیق

سیاسی تنازعات عدالتوں میں لے جانا تھرڈ کلاس سیاست ہے ‘سابق وفاقی وزیر کا ردعمل

جمعہ 1 جون 2018 18:54

خواجہ آصف کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سچائی کی جیت ہے‘سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سچائی کی جیت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواجہ آصف کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معزز عدالتی بنچ کا شکریہ ادا کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ،سیاسی تنازعات عدالتوں میں لے جانا تھرڈ کلاس سیاست ہے ۔