خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے 6 رکنی پارلیمانی کیمٹی کا قیام

جمعہ 1 جون 2018 19:29

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) صوبہ خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے 6 رکنی پارلیمانی کیمٹی قائم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ 6 رکنی کمیٹی میں حکومت اور حزب اختلاف کو مساوی نمائندگی دی گئی ہے۔ کمیٹی میں شہرام ترکئی، عاطف خان اور محمود خان تحریک انصاف کی جانب سے جبکہ مفتی فضل غفور، سلیم مروت اور محمود بیٹنی حزب اختلاف کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی 3 روز میں نگران وزیراعلیٰ کا نام فائنل کرے گی، قوی امید ہے کہ پارلیمانی کمیٹی اتفاقِ رائے سے نگران وزیراعلیٰ نامزد کر لے گی۔