چیف جسٹس جنرل ہسپتال لاہور پہنچ گئے،سہولیات کا جائزہ لیا

جمعہ 1 جون 2018 20:31

چیف جسٹس جنرل ہسپتال لاہور پہنچ گئے،سہولیات کا جائزہ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار گزشتہ روز اچانک جنرل ہسپتال لاہور پہنچ گئے ان کا دورہ جنرل ہسپتال تو اچانک تھا لیکن ان کے دورے کی اطلاع اعلیٰ حکام کو وصول ہو چکی تھی جس کے نتیجے میںچیف جسٹس آف پاکستان سے قبل چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ جنرل ہسپتال پہنچ چکے تھے جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سے مریضوں کے تمام لواحقین کو نکال دیا چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنی آمد پر ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ہسپتال انتظامیہ کو مختلف امور کے حوالے سے احکامات بھی جاری کئے۔