Live Updates

رانا محمداقبال اور میاں محمود الرشید کی ملاقات ،اوریامقبول جان اور یعقوب اظہار طاہر کے نام پیش کر دیئے

جمعہ 1 جون 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال اور سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کے درمیان ہونے والی ون ٹو ون ملاقات میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے ڈاکٹر حسن عسکری سمیت دو نئے نام چھوڑ گئے ہیں نئے ناموں میں سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ اوریامقبول جان اور یعقوب اظہار طاہر شامل ہیں دونوں حکومتی اور اپوزیشن رہنمائوں کے درمیان ملاقات نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کی گئی جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتوار تک دونوں فریقین معاملات کو طے کرنے کی کوشش کرینگے جبکہ دونوں نام مشاورت کے بعد دئیے گئے ہیں اور آئندہ اتوار کی دوپہر میں اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب مل کر اس مسئلے پر دوبارہ غور کرینگے اور کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کرینگے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے آپ نے جو نام دئیے ہیں ان پر غور ہو سکتا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے پیش کئے جانے والے ناموں میں سے صرف ایک نام پر بات ہو سکتی ہے محمود الرشید نے کہا کہ انہیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے کا شوق نہیں تاہم یہ ان کی کوشش ہے کہ اس مسئلے کو حل کروا لیں انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لاک کی کھپت پیدا ہو گئی تھی جس پر سپیکر پنجاب نے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ گفتگو ہوئی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے انہیں جو دو نام پیش کئے ہیں ان ناموں پر عمران خان سے مشاورت کی جائیگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات