تحریک انصاف کا چیف جسٹس کے بروقت انتخابات سے متعلق بیان کا خیر مقدم

جمعہ 1 جون 2018 20:45

تحریک انصاف کا چیف جسٹس کے بروقت انتخابات سے متعلق بیان کا خیر مقدم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے بروقت انتخابات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالے سے کسی قسم کے ابہام کی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپنے بیان کے ذریعے قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا، بروقت اور شفاف انداز میں انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے اور انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالے سے کسی قسم کے ابہام کی گنجائش نہیں