سکھر، رمضان المبارک کے تیسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

جمعہ 1 جون 2018 21:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) رمضان المبارک کے تیسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر سکھر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے سکھرشہر کی مختلف چھوٹی بڑی مساجدوں ،امام بارگاہوں میں پولیس و رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے مساجد اور امام بارگاہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے آنے والوں کی جامعہ تلاشی لی گئی جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں میں علمائ کرام نے رمضان المبارک اور روزے یکی اہمیت پر بیان فرماتے ہوئے ملکی سلامتی و خوشحالی کے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔