اسلام آباد پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیاں،8 ملزمان گرفتار

جمعہ 1 جون 2018 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) اسلام آباد پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران08ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مو با ئل فون ،یو ایس ڈالر ، مسروقہ مو ٹر سائیکل ،شراب ، چرس ، اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ، مزید تفتیش جا ری ہے ، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جانے والی مہم کے دوران اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 51 بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میںلا ئی گئی ۔

نجیب الر حمان بگو ی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کریک ڈائو ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا تے ہو ئے شہر یوں کو ریلیف مہیا کر یں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلا م آباد نجیب الر حمان بگو ی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ،ان احکامات روشنی میںاسلام آباد پولیس نے 08 ملزمان کو گرفتار کرلیا،تھا نہ کو ہسار پولیس کے سب انسپکٹر عبد الستار نے ملزم ریا ض سے 125گر ام چرس اور اے ایس آئی طا ر ق محمود نے ملزم عامر مسیح سے 6بو تلیں شراب بر آمد کرلی ، تھا نہ کو رال پولیس کے سب انسپکٹر عبد الو حید معہ ٹیم نے تین ملزمان نعما ن شرجیل اور یا سر کو گرفتار کر کے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، مو با ئل فون نقدی و دیگر اشیا ء بر آمد کرلیں۔

تھا نہ نیلور پولیس کے اے ایس آئی محمد جہا نگیر نے چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان محمد آ صف اور سجاد کو گرفتار کرکے چوری شدہ لکڑ ی ما لیتی ڈیڑھ لا کھ روپے کی بر آمد کرلی، سی آئی اے پولیس ٹیم نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم علی رضا کو گرفتار کرکے اس سے 2850امر یکن ڈالر بر آمد کرلیے، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی نے والی مہم کے دوران اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 51 بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، ایس ایس پی اسلام آبادنجیب الر حمان بگو ی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت بر ئو ے کا رلا ئیں اور جر ائم پیشہ افراد کی گرفتار ی کو یقینی بنا تے ہو ئے شہر یو ں کی ہر ممکن مدد کر یں ۔

متعلقہ عنوان :