سابقہ صوبائی وزراء اور مشیروں نے ابھی تک سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے حوالے نہیں کیں

جمعہ 1 جون 2018 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) سول سیکرٹریٹ جمعہ کے روز بالکل ویران رہا ،صرف بیوروکریسی کی حکومت چلتی رہی ،سابقہ صوبائی وزراء ،مشیروں نے ابھی تک دفاترخالی نہیں کئے البتہ کچھ سابق وزراء سرکاری گاڑیاں ،سرکاری باڈی گارڈز اور سرکاری اسٹاف لیکر اپنے اپنے علاقے چلے گئے ہیں ،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا محکمہ جمعہ کے روز اس انتظار میں رہے کہ سابقہ وزراء ،مشیر سرکاری گاڑیاں ،سرکاری اسٹاف واپس کریں گے مگر جمعہ کے روز کسی بھی وزیر نے اسٹاف اور گاڑیاں واپس نہیں کی ،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام سابقہ وزراء ،سابقہ ارکان اسمبلی اور مشیروں جن کے پاس سرکاری گاڑیاں وسرکاری مراعات شامل تھی فوری طورپر ایس اینڈ جی اے ڈی میں گاڑی اور دیگر مراعات جمع کرادی دی ورنہ متعلقہ محکمے کو لکھ دیا جائیگا کہ ان سے سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات حاصل کرلی جائے ۔

متعلقہ عنوان :