خواجہ محمد آصف کی نا اہلی کا فیصلہ ختم ہونے کے بعد کارکنوں کا جشن

جمعہ 1 جون 2018 21:24

سیالکوٹ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سپریم کورٹ سے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نا اہلی کا فیصلہ ختم ہونے کے بعد ان کی رہائش گاہ کینٹ میں کارکنوں کا جشن ،کارکن ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اپنی تاحیات نا اہلی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر رکھا تھا ، گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آبائی ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے خواجہ محمد آصف کی تاحیات نا اہلی ختم کر دی اور انہیں آئندہ انتخابات لڑنے کی اجازت دیدی ۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی خواجہ محمد آصف کی رہائش گاہ کینٹ میں کارکن جمع ہوتے رہے اور کارکنوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا ۔ کارکنوں نے خواجہ محمد آصف کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے درجنوں کارکنوں کے علاوہ سینئر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے۔