اینٹی کرپشن سندھ نے سال 18۔2017ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

جمعہ 1 جون 2018 21:48

کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سندھ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سال 2017-18ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2017-18ء میں 4262 درخواستیں موصول ہوئیں اور 55 سرپرائز وزٹ، 104 ریڈ اور 39 کامیاب ٹرپ کئے گئے۔ سالانہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سال 2017-18ء میں 174 ایف آئی آر کا اندراج ہوا جبکہ 367 ایف آئی آر پر چالان پیش کئے گئے۔

1126 اوپن انکوائریز کا آغاز جبکہ 251 چالان کورٹ میں پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

کرپشن میں ملوث 26 ملزمان کو اینٹی کرپشن کورٹ سے سزائیں ہوئیں اور 66 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ سال 2017-18ء میں چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو کی کاوشوں سے اینٹی کرپشن اہلکاروں کی جوڈیشل اکیڈمی میں ٹریننگ ہوئی اور عوام کی شکایات کا اندراج آسان بنانے کے لئے اینٹی کرپشن کمپلینٹ سیل بنایا گیا۔

2017-18ء میں اینٹی کرپشن کمپلیکس، فارنزک لیب اور کیس مینیجمنٹ سسٹم اور ٹریننگ اسکول کی منظوری دی گئی جبکہ سال 2017-18ء میں اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے رولز میں ترمیم کی گئی۔ ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر منصور علی وسان نے رپورٹ چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو کو پیش کی۔

متعلقہ عنوان :