کارانداز ہیلتھ ڈائگناسٹک سروس کمپنی کو اپنی خدمات کا دائرہ تین گنا بڑھانے اور صوبہ پنجاب میں زرعی اجناس کے لئے ایک منفرد ویئر ہاؤس قائم کرنے میں مدد دے گا

جمعہ 1 جون 2018 22:47

کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) برطانوی مالی تعاون سے خدمات انجام دینے والا ادارہ کارانداز ایک صف اول کے ہیلتھ ڈائگناسٹک سروس کمپنی کو اپنی خدمات کا دائر ہ تین گنا بڑھانے اور صوبہ پنجاب میں زرعی اجناس کے لیے ایک منفرد یئر ہاؤس قائم کرنے میں مدد دے گا۔ ان دو منصوبوں میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں 900نئے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

اس بات کا اعلان آج اسلام آباد میں دو نئے ایکویٹی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں کیا گیا۔یہاں سے جاری پریس کے مطابق پہلا معاہدہ ایکسل لیبز (Excel Labs)کے ساتھ کیا گیا جس کے تحت ایکسل لیبز کو اپنے نیٹ ورک کو تین گنا وسعت دینے اور لاکھوں پاکستانیوں کو بیماریوں کی عالمی معیار کی حامل آسان تشخیصی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

دوسرامعاہدہ زرعی شعبے میں قدم رکھنے والی ایک جدید کمپنی سے کیا گیا۔ اس سرمایہ کاری کے ذریعے صوبہ پنجاب میں پہلا اور جدید ترین کنٹرولڈ فضاء کا حامل وئیر ہاؤس(Controlled Atmoshphere Warehouse) قائم کیا جائے گا جس سے کاشتکار بہترآف سیزن قیمتیں حاصل کرنے اور ایگریکلچر ویلیو چین میں بعد از کٹائی فصلوں کے نقصات کو کم کرسکیں گے۔ کارانداز پاکستان کے چیف انوسٹمنٹ آفیسرنوید گورایا نے اس متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایکسل لیبز میں سرمایہ کاری سے اُسے اپنی استعداد میں اضافہ کرنے کا موقع ملے گا جس سے ادارہ ملک بھر میں کئی لاکھ اضافی تشخیصی ٹیسٹ کرنے کے قابل ہو سکے گا۔

ڈائیگناسٹک لیبز پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں وکشمیر میں نئی لیب کولیکشن پوائٹس کی تعمیر کے ذریعے اپنی جغرافیائی رسائی بڑھا سکے گا۔ اسی طرح کنٹرولڈ ایٹماسفیئر وئیر ہاؤس میں ہماری سرمایہ کاری سے زرعی شعبے میں رہنما کردار کے حامل اور جدیدادارے کو استحکام حاصل ہوگا۔ اس جدید ترین سہولت کی استعداد میں اضافے سے کاشتکاروں کو اپنی زرعی اجناس کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے اور ان کے ضیاع کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :