سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں 28.66 فیصد اضافہ

جمعہ 1 جون 2018 22:47

سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں 28.66 فیصد اضافہ
کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) اپریل 2018ء کے دوران سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں 28.66 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کا حجم 129.7 ملین الر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اپریل 2017ء کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کا حجم 100.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح اپریل 2017 ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران سوتی دھاگے کی ملکی برآمدات میں 28.9 ملین ڈالر یعنی 28.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :