بیروزگاری‘ مہنگائی اور نئی نسل کی عدم سرپرستی نے نوجوانوں کو بند گلی کا مسافر بنا دیا ،محمد تاج عباسی

حیرت‘ دکھ اور تاسف ہے کہ اب تعلیم یافتہ نوجوان بھی گمراہ زندگی کا حصہ بنتے جا رہے ہیں ،ورکرز نشست میں خطاب

جمعہ 1 جون 2018 23:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) بیروزگاری‘ مہنگائی اور نئی نسل کی عدم سرپرستی نے نوجوانوں کو بند گلی کا مسافر بنا دیا حیرت‘ دکھ اور تاسف ہے کہ اب تعلیم یافتہ نوجوان بھی گمراہ زندگی کا حصہ بنتے جا رہے ہیں ہماری خواہش اور کوشش ہو گی یوتھ سرپرستی سے معاشرے کا بوجھ کم کریں‘ یہ کام مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما چیئرمین یونین کونسل 79 رحمت آباد اور ایم ایم اے کے نامزد امیدوار برائے این اے 60 پی پی 13 محمد تاج عباسی نے ورکرز نشست میں کیا ان کے ہمراہ اسلام عباسی سینئر نائب صدر جے یو آئی ضلع راولپنڈی بھی تھے محمد تاج عباسی نے 1998 سے خدمت و سیاست کی شمع روشن کی ہوئی ہے فرنیچر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اور مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے سرپرست اعلیٰ کی حیثیت سے ان کی خدمات کا زمانہ معترف ہے محمد تاج عباسی نے بتایا کہ عوامی خدمات کے صلے میں اہل علاقہ نے تین مرتبہ انہیں چیئرمین شپ کے لئے منتخب کرانے میں جس محبت اور جس محنت کا اظہار کیا اس کی کوئی قیمت نہیں انشاء اللہ ہر حیثیت سے خدمت کا سفر جاری رہے گا ایک سوال پر ایم ایم اے کے رہنما نے بتایا کہ راولپنڈی کے اطراف میں مسائل منہ کھولے کھڑے ہیں‘ شہریوں کے تعاون سے مسائل کے کوہ گراں کم ضرور کریں گے چیئرمین یونین 79 کا کہنا تھا کہ 45 ہزار سے متجاوز آبادی کے حامل رحمت آباد (غریب آباد) کو ماڈل یونین بنانے کے لئے تعمیری قدم اٹھاتے رہیں گے اسلام عباسی نے بتایا کہ 2018 کے الیکشن میں یوتھ ووٹ نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

مقام شکر ہے کہ نوجوانوں کی غالب اکثریت ایم ایم اے کے پروگرام کی حامی ہے