سپیکر بلوچستان اسمبلی سے عبدالرحیم زیارت وال کی قیادت میں ارکان اسمبلی کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 2 جون 2018 00:10

کوئٹہ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) اسپیکر بلو چستان راحیلہ حمید خان درانی سے اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوا ل کی قیادت میں اراکین اسمبلی کے ایک وفد نے انکے چیمبر میں ملاقات کی ،اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے گذشتہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بعض اراکین اسمبلی کی جانب سے اختیار کردہ غیر پارلیمانی رویہ پر افسوس اور معذرت کااظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اسپیکر اسمبلی نے کل اجتجاجاً اسمبلی کے الوداعی اجلاس کی صدار ت سے معذرت کرلی تھی ۔جس پر اسپیکر نے کہاکہ اسمبلی اجلاس میں اس قسم کا رویہ اختیار کرناپارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کے مترداف ہے انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ اراکین اسمبلی اور خواتین پارلیمنٹرینزکے استحقاق کو بلند رکھنے کیلئے جدوجہد کی اور ہمیشہ غیر جانب داری سے ایوان کی کاروائی کو چلایا۔

متعلقہ عنوان :