آرمی ایوی ایشن اور پاکستان ایئر فورس نے ایک آپریشن کے ذریعے اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی 90 فیصد آگ بجھا دی،آئی ایس پی آر

ہفتہ 2 جون 2018 00:20

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) آرمی ایوی ایشن اور پاکستان ایئر فورس نے جمعہ کو ایک آپریشن کے ذریعے اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی 90 فیصد آگ بجھا دی۔

(جاری ہے)

انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی ایوی ایشن اور پاکستان ایئر فورس کے ہیلی کاپٹرز کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق تقریباً 41 پروازوں کے ذریعہ متاثرہ علاقوں پر پانی کی بڑی بکٹس گرائی گئیں۔