بھارتی تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیر خزانہ چدم برم کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کرلیا

ہفتہ 2 جون 2018 10:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) بھارت کے مرکزی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے آئی این ایکس میڈیا کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدم برم کو پوچھ گچھ کے لئی6جون کو طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چدم برم کو پیٹر اور اندرانی مکھرجی کے سابقہ ملکیت والے آئی این ایکس میڈیا میں 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے ترقی بورڈ (ایف آئی پی بی ) کی منظوری دیئے جانے کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔

چدم برم اس وقت وزیرخزانہ تھے۔ ان کا بیٹا کارتی چدم برم بھی اسی معاملے میں ملزم ہے۔ جونیئر چدمبرم پرالزام ہے کہ اس نے اپنے والد کے وزیر رہنے کے دوران آئی این ایکس میڈیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری دلائی تھی۔کارتی کو 28 فروری کو چنئی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا جب وہ اس سلسلے میں لندن سے واپس آئے۔ ان دنوں وہ ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔

متعلقہ عنوان :