بھارتی دارالحکومت میں تین نائجیرین شہریوں کی لاشیں برآمد

ہفتہ 2 جون 2018 10:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) بھارتی دارلحکومت میں نائجیریا کے 3شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے یہاں بتایا کہ دہلی کے اتم نگر علاقے میں ایک کمرے سے ان افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں سے دو اس کمرے کا کرایہ دار کے طور پر رہنے کے لئے استعمال کرتے تھے جبکہ تیسرا شخص اس سے ملنے آیا تھا۔انہون نے کہا کہ او واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیںتا حال ان کی موت کو وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔