کپتان کا دم گھٹنے کے نتیجے میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

ہفتہ 2 جون 2018 11:10

کپتان کا دم گھٹنے کے نتیجے میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) امریکی ریاست کینٹکی میں دوران پرواز کپتان کا دم گھٹنے کے سبب مسافر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فضائی کمپنی ایئرایلیجینٹ کا طیارہ گزشتہ روز ایک اندرونی پرواز میں ریاست کینٹکی سے ریاست فلوریڈا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم کپتان کی صحت کے حوالے سے ہنگامی صورت حال درپیش ہونے کے بعد اس نے اپنا روٹ تبدیل کیا اور اسی ریاست میں گینزوِل ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پر مجبور ہو گیا۔

گینزوِل فائر بریگیڈ سروس کی جانب سے جاری تصاویر میں 320 اے طیارے کے محفوظ طریقے سے اترنے کے بعد طیارے کے اطراف ایمبولینس کی گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔ کپتان کو ہسپتال منتقل کرنے سے قبل فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور اب اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔مذکورہ فضائی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں 155 مسافر سوار تھے۔ نئے عملے کے بھیجنے کے بعد طیارے نے اپنی منزل مقصود کی جانب سفر جاری رکھا۔