کینیڈا کی پہلی سہ ماہی کے دوران اقتصادی شرح نمو میں کمی

ہفتہ 2 جون 2018 11:10

کینیڈا کی پہلی سہ ماہی کے دوران اقتصادی شرح نمو میں کمی
اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) کینیڈا نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو میں کمی ہوئی جس کی وجہ گھریلو اخراجات ، توانائی سے ہٹ کر مصنوعات کی برآمد اور مکان سازی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں کمی ہے۔محکمہ اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو 1.3 فیصد رہی جبکہ 2017 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران اقتصادی نمو کی شرح 1.7 فیصد رہی تھی۔

(جاری ہے)

سہ ماہی کے دوران مکانات کے شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری کی کمی 2009 ء کے مالی بحران کے بعد اب تک ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے جس کی وجہ جنوری میں ملک میں نافذ ہونے والے رہن کے نئے قوانین ہیں۔سہ ماہی کے دوران صارفین کی جانب سے اخراجات میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔اس عرصے میں اشیاء کی ملکی برآمدات میں 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں خام تیل اور گاڑیوں کے پرزے نمایاں ہیں۔درآمدات میں گاڑیوں کی درآمد میں 1.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ بالخصوص مسافر گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :