اداکار اسلم شیخ والدہ اور دیگر اہل خانہ کیساتھ مکہ سے مدینہ شریف پہنچ گئے

ہفتہ 2 جون 2018 14:07

اداکار اسلم شیخ والدہ اور دیگر اہل خانہ کیساتھ مکہ سے مدینہ شریف پہنچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) سینئر اداکار اسلم شیخ اپنی والدہ اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ مکہ سے مدینہ شریف پہنچ گئے۔ اس حوالے سے اسلم شیخ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے دوران جس قدر روحانی سکون میسر آیا وہ لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

میں نے خدا کی بارگاہ میں دعا کی ہے کہ مستقبل میں ہمیں ایسے حکمران نصیب فرمائے جو ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے ساٹھ ستر سالوں سے لوٹ کسوٹ ہی دیکھی ہے اور اب اپنے رب سے یہی دعا کی ہے کہ خدا پاکستان کی حفاظت کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اب میں مدینہ شریف پہنچ چکا ہوں اور روضہ رسول پر حاضری دینے کیلئے جا رہا ہوں ،میری دعا ہے کہ جتنے مسلمان بھی عمرے کی سعادت کے لئے آئے ہیں رب انکے عمرے قبول فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :