روس یوکرینی تنازعہ، امن مذاکرات 11 جون کو برلن میں ہوں گے

ہفتہ 2 جون 2018 16:22

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اپنے یوکرینی دورے کے دوران کہا ہے کہ روس کے ساتھ یوکرین کے امن مذاکرات رواں مہینے کی 11 تاریخ کو برلن میں ہوں۔۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے مذاکراتی عمل میں جرمنی اور فرانس بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان مذاکرات میں چاروں ملکوں کے وزرائے خارجہ شریک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے یوکرینی ہم منصب پاولو کلِمکِن کے ہمراہ شورش زدہ علاقے کا دورہ بھی کیا۔ وہ اس دورے کے دوران محاذ پر بھی گئے، جہاں یوکرینی فوج اور روس نواز باغی آمنے سامنے ہیں۔واضح مشرقی یوکرین میں 2014 سے مسلح کشیدگی پائی جاتی ہی