جاپان کی اپریل کے دوران صنعتی پیداوار کی شرح نمو 0.3 فیصد رہی

ہفتہ 2 جون 2018 16:30

جاپان کی اپریل کے دوران صنعتی پیداوار کی شرح نمو 0.3 فیصد رہی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) جاپان نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران اس کی صنعتی پیداوار کی شرح نمو 0.3 فیصد رہی جو توقعات سے کہیں کم ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری ہونے والی سرکاری رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران ملکی صنعتی پیداوار کی شرح نمو 0.3 فیصد رہی۔ماہرین نے ماہ کے دوران صنعتی پیداوار کی شرح نمو 1.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔صنعتی پیداوار کی شرح نمو میں کمی کی اہم وجہ بجلی کے آلات کی پیداوار میں 5.6 فیصد کمی ہے۔

متعلقہ عنوان :