افغانستان ، سڑک کنارے بم دھماکہ ، ایک ماہر آثار قدیمہ ہلاک، 3 زخمی

ہفتہ 2 جون 2018 16:30

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ماہر آثار قدیمہ ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کے مشرقی علاقے بینی حصار میں وزارت اطلاعات و ثقافت کی گاڑی کو سڑک کنارے بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ماہرین آثار قدیمہ میں سے ایک ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ ۔