ٹرمپ،کم 12جون ملاقات،

سیئول میں واشنگٹن کی موجودگی سے متعلق بات چیت نہیں ہوگی،امریکہ

ہفتہ 2 جون 2018 16:36

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) امریکی وزیر دفاع جیم میٹس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے شمالی کورین ہم منصب کم جونگ ان کی اعلی سطحی ملاقات میں جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے شمالی کورین ہم منصب کم جونگ ان کی اعلی سطحی ملاقات میں جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 12 جون کو سنگار پور میں دونوں رہنمائوں کی ہونے والی ملاقات میں جنوبی کوریا کا مسئلہ شامل نہیں اور نہ ملاقات میں یہ مسئلہ زیر غور لانے کی ضرورت ہے۔۔واضح رہے کہ اس وقت جنوبی کوریا میں امریکا کے 28,500 فوجی تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :