نیب نے پنجاب کمپنیز سکینڈل کے 23 سرکاری افسروں اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا‘ مراسلہ بھجوا دیا‘ذرائع

ہفتہ 2 جون 2018 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) نیب نے پنجاب کمپنیز سکینڈل کے 23 سرکاری افسروں اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا‘ نیب نے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد مراسلہ بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرکاری افسروں میں قائد اعظم سولر پارک کے سابق سی ای او اور موجودہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم شاہ کا نام بھی شامل، لسٹ میں قائد اعظم سولر پارک کے سی ایف او راشد مجید، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سید فرخ علی شاہ اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے ہارون اشرف، ویسٹ مینجمنٹ کے سی ای او عطا الحق اور سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان، ڈی سی اوکاڑہ محمد اسلم قاسمی، ارشاد احمد ممبر فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی اور اسی کمپنی کے میاں محمد لطیف، علی باجوہ اور محمد اسلم خان، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جمیل احمد کے نام شامل ہیںاس کے علاوہ سی ایف او رانا محمد عارف، سابق سی ای او وسیم اجمل اور ایم ڈی خالد مجید، سی ای او نالج پارک خالد زمان،ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز ملک آصف، میاں طاہر جاوید، عبدالرشید احمد، شاہد شفیق اور عمران بھٹی کے نام بھی شامل ہے۔

پیراگون سٹی کے ڈائریکٹر فنانس فرحان علی اور منیجر شہزاد وحید کے نام بھی ای سی ایل لسٹ میں شامل ہے۔