فیصل آباد؛گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے زندگی کاخاتمہ کر لیا

ہفتہ 2 جون 2018 21:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر موت گلے لگالی ، تفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی کی رہائشی 45سالہ کوثر زوجہ پرویز نے گزشتہ روز گھروالوں سے جھگڑ کر چوہے مار گولیاں نگل لیں جس سے خاتون کو حالت غیر میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے اسے بچانے کی بھر پور کوششیں کیں لیکن زہر جسم میں سرایت کر جانے سے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے والی خاتون چند گھنٹے بعد ہی دم توڑ گئی ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نشئی ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :