محکمہ واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر زاہد عزیز نے واسا کے نچلے درجے کے ملازمین کو آسان شرائط پر قرض دینے کا فیصلہ

ہفتہ 2 جون 2018 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) محکمہ واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر زاہد عزیز نے واسا کے نچلے درجے کے ملازمین کو آسان شرائط پر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ واسا کے درجہ ایک سے درجہ چہارم کے سینکڑوں ملازمین محکمے سے 50 ہزار روپے فی کس کے حساب سے قرض حاصل کر سکیں گے جو 120 مساوی اقساط میں قرض اتارنے کے پابند ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حصول قرض کی درخواستوں کی وصولی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔