ضلعی انتظامیہ کی پرا ئس چیکنگ کے دوران گراں فروشوں کے خلاف کارروائی ، ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد جرمانے عا ئد

ہفتہ 2 جون 2018 22:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) حکو مت پنجاب کی جا نب سے ماہ ر مضان میں عوام کو ر یلیف فراہم کر نے کے لئے ضلعی انتظامیہ را ولپنڈی کی جا نب سے عملی اقدامات جا ری ہیں۔ ضلع بھر میںروزا نہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کے خلاف کارروا ئیاں جا ری ہیں۔ پرا ئس کنٹرول کمیٹی ر پو رٹ کے مطابق گز شتہ روزضلع بھر کے مختلف مقا مات پرپرا ئس چیکنگ کے دوران گراں فروشوں کے خلاف کل 174000روپے کے جرمانے عا ئد کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اشعر اقبال کی جانب سے گراںفروشی کے خلاف اقدامات کے تحت71000روپے جرمانہ،اے سی (سٹی) لیا قت علی کی جا نب سی14000 روپے، ڈسٹرکٹ آفیسر آ ئی پی ڈ بلیو ایم مظفر حسین کی جا نب سی21000 روپے ، ڈسٹر کٹ آ فیسر آر ضلع کو نسل کامران خان کی جا نب سے 3000 روپے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرمنو رحسین مگسی کی جانب سے 65000 روپے کے جرمانے عا ئد کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(جنرل) سا رہ حیا ت نے کہاکہ سستے ر مضان بازاراوراسکے علاوہ عام سٹورز کے لئے بھی اشیا ء خوردونوش کی آسان و مناسب نر خوں پر دستیابی کو یقینی بناکر عوا م الناس کو ر یلیف فراہم کرنے کے لئے ر یٹ لسٹ فائنل کی گئی ہے اور یہ ر یٹس ضلع را ولپنڈی کی حدود میں مو جو د تمام سٹورز و دکانوں پر لا گو ہوں گے اور دکا نداروں کی لئے ضروری ہے کہ اس ر یٹ لسٹ کو اپنی دکان میں نمایاں جگہ پر آویزاں کر یں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر چہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اُتار چڑھائو ڈیمانڈ اور سپلائی سے منسلک ہے تاہم انتظامیہ کی طرف سے ذخیرہ اندوزی ، گراں فروشی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے خلاف بلاامتیازکاروائی کی جا ئے گی اور اس سلسلے میں مجسٹریٹ صاحبان منڈیوں، مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کر رہے ہیں تا کہ گراں فروشی کا موجب بننے والے آڑھتیوں اور دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے او رجو افراد شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں انہیں قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :