نگران حکومت کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بیت المال کے سربراہان کو عہدوں سے الگ کیا جائے ،ْنیئر حسین بخاری

ہفتہ 2 جون 2018 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بیت المال کے سربراہان کو عہدوں سے الگ کیا جائے کیونکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بیت المال کے سربراہان مسلم لیگ(ن) سے وابسطہ ہیں ،ْان کو عہدوں سے الگ نہ کرنا پری پول دھاندلی ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ مرکزی اور ضلعی زکواة کمیٹیاں بھی فوری طور پر تحلیل کرکے مالی اور فلاحی بہبود کے لئے امداد کے اداروں میں سرکاری ایڈمنسٹریٹر لگائے جائیں۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ مستحقین کی امداد کا سرکاری طریقہ کار موجود ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت ہی مستحقین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی وفاداری کی بنیاد پر ان اداروں میں تعینات شخصیات کو انتخابات میں اثرانداز ہونے سے روکنا لازمی ہے۔