قلات میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے غریب عوام کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنا شروع کردیا

ہفتہ 2 جون 2018 22:49

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) قلات میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے غریب عوام کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ،سوئی گیس حکام خود اقرار کرتے ہیں کہ قلات میں گیس پریشر نہیں پہنچتا ہے مگر اس کے برعکس قلات کے صارفین کو ہزاروں روپے بلز بھیجنے پر شہریوں میں شدید غم غصہ پایا جاتا ،قلات میں سوئی گیس کمپنی کی اوور بلنگ پر صارفین کا پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج احتجاجی مظاہرے کی قیادت ابو مقصود محمداکبر ،منظور احمد ،محمد عظم اور دیگر نے کیا مظاہرین نے کمپنی کی جانب سے اوور بلنگ بند نہ کر نے کی صورت میں گیس بلوں کی ادائیگی بند کرنے کی دھمکی دے دی مظارہین کا کہنا تھا کہ سوئی گیس کمپنی کی جانب سے قلات کو گزشتہ کئی سالوں سے سوئی گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے اس سے قبل سوئی کمپنی کی جانب سے قلات میں گیس پریشر زیرو تھا پھر بھی کمپنی کی جانب سے 500 سو سے ایک ہزار تک مفت کا بلز وصول کرتی تھی جسے قلات کے غریب لوگ مجبورًً ادا کرتی تھی مگر اب ایک دم لوگوں کو ہزاروں روپے کے بلز بھیجنے شروع کردیئے ہیں جو کیس بھی صورت میں قلات کے شہریوں کو قبول نہیں ،انہوں نے کہا کہ سوئی گیس حکام قلات کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی کی جانب سے بغیر نوٹس دیئے لوگوں کے گیس میٹروں کو تبدیل کرتے ہیں اور خرابی کا بہانہ بنا کر صارفین کو ہزاروں روپے کے بلز بھیج دیتے ہیں اور خود بھی اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ قلات میں سوئی گیس کی پریشر نہ ہونے کے برابر ہیں مگر اس کے باوجود صارفین کو ہزاروں روپے کے بلز بھیجنا سمجھ سے بالاتر ہیں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر سوئی گیس کمپنی نے اپنا رویہ ترک نہیں کیا تو قلات کے تمام صارفین بلوں کی ادائیگی روک دیں گے۔