خضدار اورآواران میں 100سے زائد فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے

ہفتہ 2 جون 2018 23:43

خضدار۔02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) خضدار اور آواران کے مختلف علاقوں سے 100 سے زائد فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے ،قومی دھارے میں شامل ہونے والے نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل ہونے والا ملک ہے ہماری آزادی کو کوئی صلب نہیں کر نہیں سکتا ،کمشنر قلات ڈویڑن محمد ہاشم غلزئی اور برگیڈئیر راحت ملک کا قومی دھارے میں شامل ہونے والوں سے خطاب ،ہم غلط راستے پر تھے ورغلائے ہوئے تھے اب ہم ہماری توجہ ملک کی تعمیر و ترقی اور ایجوکیشن پر ہو گی ہتھیار ڈالنے والوں کی گفتگو،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار قیصر خان ناصر ،قائمقام کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس لفٹننٹ کرنل فضل رسول قادری اوردیگر نے تقریب میں شرکت کی ضلع خضدار اور ضلع آواران کے مختلف علاقوں سے تقریباً سو سے زاہد فراریوں نے ایف سی کیمپ میں کمشنر قلا ت ڈویڑن محمد ہاشم غلزئی اور ایف سی سیکٹر کمانڈر ساوتھ برگیڈئر راحمت ملک کے سامنے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں فراری قومی پرچم ہاتھوں میں تمائے ہوئے تھے اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے ہتھیار ڈالنے والوں سے کمشنر قلات ڈویڑن محمد ہاشم غلزئی اور ایف سی کے بریگیڈئر راحت ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والا واحد ریاست پاکستان ہے جسے اللہ تعالیٰ ایٹمی قوت سے نوازا ہے اور ایٹمی قوت نے ملک کو نا قابل تسخیر بنا دیا ہے ہم سب مسلمان بھائی بھائی ہے اور اپنی ملک کی حفاظت کرنا ہمیں اسلامی ورثے میں ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :