شام میں ایرانی فوجی یا اڈے موجود نہیں، شامی وزیرخارجہ

اتوار 3 جون 2018 10:40

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) شامی وزیرخارجہ ولید المعلم کا کہنا ہے کہ شام میں ایرانی لڑاکا فوج یا اس کے فوجی اڈے موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ اس کے طیاروں نے درجنوں حملے کر کے شام بھر میں تقریبا تمام ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ المعلم نے بتایا کہ ایران کے فوجی یا اڈے شام میں موجود نہیں ہے، تاہم ایرانی عسکری ماہرین شامی فوج کی معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دمشق حکومت کی درخواست پر ایران نے عسکری ماہرین شام میں تعینات کئے گئے ہیں۔