بھارت میں کسانوں کی بدحالی کے لئے نریندرمودی حکومت ذمہ دار ہے ، کانگرس

اتوار 3 جون 2018 11:30

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) بھارتی حزب اختلاف جماعتکانگریس نے ملک میں کسانوں کی بدحالی کے لئے نریندرمودی کی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی غلط پالیسیوں کے سبب کسانوں سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے میڈیا شعبہ کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک بیان میں کہا کہ کسان گزشتہ چار سالوں سے مودی سرکاری سے فریاد کررہے ہیں، حکومت نے ان کی حالت بہتر بنانے کا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ہے جس کے سبب انہیں کھیت چھوڑکر مجبوراً تحریک شروع کرنی پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 130 سے زیادہ کسان تنظیمیں حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کی مخالفت میں 10 جون تک ملک بھر میں گاؤں بند تحریک چلارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :