عبدالفتاح السیسی نے ایک بار پھرمصری صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

توپوں کی سلامی، لڑاکا طیاروں نے قومی جھنڈے کے رنگ کو آسمان میں بکھیردیا،شاندارتقریب منعقد

اتوار 3 جون 2018 13:00

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے دوسری مدت کے لئے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کے صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں صدر السیسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ،اس سے قبل انہیں 21توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مصری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے قومی جھنڈے کے رنگ کو آسمان میں بکھیرا۔

(جاری ہے)

مارچ میں ہونے والے انتخابات میں صدر عبدالفتاح السیسی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی، دوسری مدت صدارت کے لیے انہیں 97 فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ ووٹرز ٹرن آوٹ 41 فیصد رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :