ْ نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کا کابینہ سے متعلق سوال پر تبصرہ کر نے سے گریز

آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 3 جون 2018 15:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے کابینہ سے متعلق سوال پر تبصرہ کر نے سے گریز کیا اور کہاکہ وہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے۔اتوار کونگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے اپنے آبائی علاقے میں علاقہ معززین سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے مسائل دریافت کیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کے دور ان جسٹس (ر) ناصرالملک نے کابینہ سے متعلق سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے ۔دوران گفتگو ناصر الملک نے سوات کی سڑکوں کی خستہ حالی پر افسوس کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ اپنے آبائی گھر آکر راحت محسوس کررہے ہیں۔انہوں نے سوات کے صحافیوں سے پہلی مرتبہ ملاقات پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پاکستان کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ نگران حکومت کو دو ماہ سے زائد کا وقت دیا جائے۔نگراں وزیراعظم سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنیو الے افراد نے ملاقات کی جن میں اسکول کے یتیم طلبہ سمیت وکلاء ، تاجر اور صحافی شامل تھے۔