ساہیوال ،ْ درندہ صفت نوجوان کی 7سالہ بچی سے جبرا زیادتی ،ْ بے ہوش بچی کو مکئی کے کھیت میں پھینک دیا ،ْ ملزم گرفتار

اتوار 3 جون 2018 15:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) نواحی چک 103/7.Rمیں ایک درندہ صفت نوجوان نے 7سالہ بچی سے جبرا زیادتی کی ،ْمکئی کے کھیت میں بے ہوش بچی کو پھینک دیا ،ْملزم گرفتار ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے محنت کش غلام رسول کی سات سالہ بچی حمیرا کو محمد نواز نے زبر دستی اٹھا کر مکئی کے کھیت میں لے گیا اور زبر دستی آبرو ریزی کی بچی نڈھا ل ہوگئی تو مکئی کے کھیت میں پھینک کر فرار ہو گیا ۔پولیس ہڑ پہ نے بچی کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال دا خل کرا دیا اور ملزم محمد نواز کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ 376 ت پ درج کر لیا ۔ہسپتال میں بچی کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :