ماڈلنگ کے شعبے میں محنت سے کام کیا جائے تو مقام ضرور ملتا ہے‘عثمان شاہد

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) نامور ماڈل عثمان شاہد نے کہا ہے کہ فی الحال فلموں اور ڈراموں میں کام کر نے کا موڈ نہیں ‘ماڈلنگ کے شعبے میں محنت سے کام کیا جائے تو مقام ضرور ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نامور ملکی ماڈل عثمان شاہد نے کہا کہ میں نے ماڈلنگ کے شعبے میں قسم کسی جلد بازی نہیں بلکہ انتہائی سوچ سمجھ کیساتھ رکھا ہے اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں انتہائی کامیابی کیساتھ ماڈلنگ کے شعبے میں آگے بڑ ھ رہا ہوں تاہم فی الحال میری تمام ترتوجہ ماڈلنگ پر مر کوز ہے اس لیے فلموں یا ڈراموں میں کام کر نے کا کوئی موڈ نہیں ۔