ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے ‘سوزین فاطمہ

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) اداکارہ و ماڈل سوزین فاطمہ نے کہاہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری چیز ہے ۔

(جاری ہے)

سوزین فاطمہ نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہیے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور ماڈلنگ میں بے پناہ مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے ۔ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :