امریکہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو ثبوتاژ کر رہا ہے، چین

گزشتہ عرصے سے امریکی جہاز جنوبی بحیر ہ چین میں گشت کررہے ہیں چینی فوج ملکی و علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،تائیوان چین کا ایک اٹوٹ نگ ہے ، چینی حکومت اور فوج تائیوان کیلئے اسلحہ کی فروخت کی سخت مخالفت کرتی ہے، چینی نمائندے کا سنگاپور میں منعقدہ ستر ویں شگریلا مذاکرات میں گفتگو

اتوار 3 جون 2018 18:10

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) چین نے کہا ہے کہ تائیوان چین کا ایک اٹوٹ نگ ہے ، چینی حکومت اور فوج تائیوان کیلئے اسلحہ کی فروخت کی سخت مخالفت کرتی ہے ۔چینی فوج تائیوان کی علیحدگی روکنے اور ملکی علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنے کی پوری صلاحیت اور عزم رکھتی ہے۔، گزشتہ عرصے سے امریکی جنگی جہاز جنوبی بحیر ہ چین میں گشت کرتے چلے آ رہے ہیں ،امریکہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو ثبوتاژ کرتا چلا آ رہا ہے ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق سنگاپور میں منعقدہ ستر ویں شگریلا بات چیت میں چینی وفد کے نمائندے نے کہا کہ تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے ، چینی حکومت اور فوج تائیوان کے لیے اسلحہ کی فروخت کی سخت مخالفت کرتی ہے ۔چینی فوج تائیوان کی علیحدگی کو روکنے اور اپنے ملک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنے کی پوری صلاحیت اور عزم رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی بحیر ہ چین کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے چینی نمائندے نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ گزشتہ عرصے سے امریکی بحریہ کے جنگی جہاز جنوبی بحیر ہ چین میں گشت کرتے چلے آ رہے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ امن اور آزادی کی حفاظت کے برعکس امریکہ اس خطے میں اپنی فوجی موجودگی کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔چین نے اپنے ملک کی سیکیورٹی کے لیے اس علاقے میں دفاعی نوعیت کی تنصیبات تعینات کی ہیں۔ تاہم امریکہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو ثبوتاژ کرتا چلا آ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :