اوورلوڈڈ گیارہ کے وی دلہ زاک فیڈر کو ایمرجنسی بنیادوں پر دو حصوں میں تقسیم کرکے نیا فیڈر بنادیا گیا

اتوار 3 جون 2018 19:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) دلہ زاک,گل آباد اورملحقہ علاقوں کے عوام کی طرف سے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے احتجاج پر واضح کیا جاتا ہے کہ گیارہ کے وی دلہ زاک فیڈرشدید اوورلوڈڈ تھا جس کی وجہ سے اس فیڈر کے صارفین کو پاوربریک ڈاؤنز ,ٹرپنگ اور اضافی لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا․پسکو کو صارفین کی تکلیف کا احساس ہے اسی لئے مذکورہ فیڈر کی اوورلوڈنگ کومدنظر رکھتے ہوئے اس فیڈر کی Bifurcation کی گئی جس کی وجہ سے اس فیڈر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے دلہ زاک 2 کا نیا فیڈر بنایا گیا ہے جس سے اضافی لوڈنئے فیڈرپر منتقل ہوجائے گا جس سے دلہ زاک ,اورملحقہ علاقوں کے صارفین بجلی کے مسائل کافی حدتک حل ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :