سنجدی کے علاقے میں کوئلہ کان حادثے میں 4کانکن جاں بحق جبکہ 4کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا

اتوار 3 جون 2018 19:10

کوئٹہ۔03 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں 4کانکن جاں بحق جبکہ4کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق اتوار کو سنجدی کے علاقے میں واقع مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 4کانکن ملبے تلے دب کر ہلاک جبکہ 4کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر ہسپتال پہنچادیا گیا۔ لیویز نے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد سوات اور قلات کیلئے روانہ کردیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔