ھنگو‘ مسلح شخص کی فائرنگ سے اورکزئی لیویز اہکار قتل

اتوار 3 جون 2018 21:00

ھنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ہنگو علاقہ گلشن کالونی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے اورکزئی لیویز اہلکار امان اللہ قتل۔ پولیس نے موقع پر قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہ دوران خان نے بتایاکہ گزشتہ روز معمولی تکرار پر علاقہ گلشن کالونی میں ملزم احمد نے پستول سے فائرنگ کرکے اورکزئی لیویز کے اہلکار امان اللہ کا قتل کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قاتل احمد کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا تا ہم وجہ عداوت کا صحیح صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہیں ۔