گورنرخیبرپختونخوا کی باری ملک اور حفیظ الفت کو اے پی این ایس کی جانب لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے پرمبارکباد

اتوار 3 جون 2018 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے چیف ایڈیٹرروزنامہ وطن پشاور باری ملک اور چیف ایڈیٹرروزنامہ سرحد پشاورحفیظ الفت کو اے پی این ایس کی جانب سے صحافتی خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے پرمبارکباد دی ہے اورصوبے میںمثبت صحافت کے فروغ میں ان کے کردار کوسراہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اورتوقع ظاہرکی ہے کہ دونوں سینئر صحافی پشاور ،بالخصوص صوبے میں صحافت کے فروغ کیلئے اپنابھرپورکردارادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :