وفاقی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف کا رروائیاں ، 10ملزمان گرفتار ، مسروقہ گاڑی ، 1کلو 105گرام چرس، 120بوتلیں شراب اور ما ل مسروقہ بر آمد

اتوار 3 جون 2018 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 10ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ گاڑی ، 1کلو 105گرام چرس، 120بوتلیں شراب اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ، ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الر حمان بگو ی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کریک ڈائو ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا تے ہو ئے شہر یوں کو ریلیف مہیا کر یں ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی انو سٹی گیشن زبیر احمد شیخ کی ہد ایا ت پر سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی افتخا ر معہ ٹیم نے ملزم محمد منیر کو دوران سپیشل چیکنگ پنڈورہ سے گرفتار کرکے اس کے سے 120بوتلیں شراب برآمد کر لی ، تھا نہ شالیمار پولیس کے جا وید اقبال اے ایس آئی نے ملزم ملنگ شاہ کو سر کا ری ملازم ظا ہر کر نے اور گا ڑ ی پر نیلی بتی لگا نے پر مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کورال پو لیس کے سب انسپکٹر عبدالو حید نے ملز م عمار شکیل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا،تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کے سب انسپکٹر سیف اللہ نے گا ڑ ی چوری میں ملوث نفیس احمد کو گرفتار کرکے اس سے مسروقہ سوزوکی گاڑی رجسٹر یشن نمبر RIT-1693ما لیتی 7لا کھ روپے کی بر آمد کرلی۔ تھا نہ کراچی کمپنی پولیس نے چوری کی واردات میں ملزم امتیاز مسیح کو گرفتار کر لیا۔

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے سب انسپکٹر نو از نے ملزم عطا محمد سے 370گر ام چرس بر آمد کرلی۔تھا نہ رمنا پولیس کے اے ایس آئی محمد اشفا ق نے ملزم اورنگزیب سے رائفل 222معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، تھا نہ شہزاد ٹا ئو ن پولیس کے سب انسپکٹر غلام محمد نے ملزم محموداحمد سے 475گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ سہا لہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد اشرف نے ملزم سہیل احمد سے 260گر ام چرس اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

جبکہ اے ایس آئی قاسم ضیا ء بغیر اجا زت ڈیزل فروخت کر نے پر ملزم اسد عباس کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، ایس ایس پی اسلام آبادنجیب الر حمان بگو ی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت بر ئو ے کا رلا ئیں اور جر ائم پیشہ افراد کی گرفتار ی کو یقینی بنا تے ہو ئے شہر یو ں کی ہر ممکن مدد کر یں ۔