ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی طرف سے گران فروشوں ، مصنوعی مہنگائی اور خود ساختہ قیمتیں وصول کرنیو الے دکانداروں کے خلاف مثبت اقدامات

اتوار 3 جون 2018 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سلمان لودھی نے ضلع بھر میں گران فروشوں ، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے اور خود ساختہ قیمتیں وصول کرنیو الے دکانداروں کے خلاف مثبت اقدام اٹھائے ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد نعیم کی قیادت میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور دیگر اہلکار وز مرہ کے حساب سے اشیائے خوردنوش کی قیمتیں اور کوالٹی چیک کر رہے ہیں اور عوام کو دکانداروں کے ہاتھوں لوٹنے کا موقع ہر گز نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ضیاد المعیاد اشیاء ضرورت فروخت کرنے والوں کو موقع پر جرمانہ اور قانونی سزائیں بھی دیں ۔ انہوں نے تاجر برادری کو ہدایت کی ہے کہ دیگر اقوام کی طرح ماہ رمضان کے مقدس اور بابرکت مہینے میں اپنے مسلمان بھائیوں کو اپنے بساط کے مطابق سہولیات فراہم کریں کیونکہ یہ دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی ہے

متعلقہ عنوان :