رئیس خانہ بازار میں تاجر قتل کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر چوتھا ملزم گرفتار

پیر 4 جون 2018 12:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) عدالت نے رئیس خانہ بازار میں تاجر قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، چوتھے ملزم کی عبوری ضمانت بھی منسوخ ہو گئی جس کے بعد سٹی پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایوان تجارت کے جنرل سیکرٹری مفتی جعفر مقبول کے چچا اور رئیس خانہ بازار کے تاجر محمود سلطان کو کچھ روز قبل قتل کر دیا گیا تھا، سٹی پولیس نے مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین ملزمان لقمان، عثمان اور حسنین طاہر کو گرفتار کر لیا تھا۔

چوتھے ملزم عدنان نے عبوری ضمانت کروا لی تھی۔ گذشتہ روز تاریخ پیشی کے موقع پر عدالت نے اس کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس پر پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :