ہر وقت کردار میں نہیں رہ سکتا، جمی شیر گل

پیر 4 جون 2018 12:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ اداکار جمی شیر گل نے کہا ہے کہ وہ ہر وقت کردار میں نہیں رہ سکتے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جمی شیر گل نے کہا ہے کہ وہ خود کو میتھڈ ایکٹر نہیں کہیں گے کیونکہ میتھڈ ایکٹنگ بہت گہرا تصور ہے۔

(جاری ہے)

اس میں آپ کو فلم کی عکسبندی تک فلم میں جو کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں اس میں مسلسل رہنا پڑتا ہے اور اسے آگے لے کر چلنا ہوتا ہے کردار کے مطابق خود کو ڈھالنے کے لئے آپ کو اسی انداز میں بات اور رویہ اپنانا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر وقت کردار میں نہیں رہ سکتے جب بریک ہوتی ہے اور آپ کردار والے حلیے سے باہر آجائو تو آپ کردار سے بھی باہر آجاتے ہیں لیکن جب عکسبندی ہورہی ہوتی ہے تو آپ کو مخلص ہو کر اور پوری ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کرنا ہوتا ہے۔ جمی شیرگل فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3‘‘ اور ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :