سابق وزیر مملکت سردار شاہ جہان یوسف پیر کو لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

پیر 4 جون 2018 12:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) سابق وزیر مملکت سردار شاہ جہان یوسف پیر کو لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13 مانسہرہ ۔

(جاری ہے)

ون سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں وہ پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سطح پر ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے سامنے انٹرویو کے لئے پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل این اے 13 مانسہرہ ون سے ان کے والد سابق وزیر سردار محمد یوسف نے 2013ء کے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔