اکشے کی ’ٹوائلٹ:ایک پریم کتھا‘ چین میں بھی ریلیز ہو گی

پیر 4 جون 2018 13:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ:اک پریم کتھا‘ کو چین میں بھی ریلیز ہوگی اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ،ْاک پریم کتھا‘ بھارت میں بیت الخلائوں کی قلت کے موضوع پر بنائی گئی ہے ،ْ فلم کو معاشی مسائل کو اجاگر کرنے پر دنیا بھر سے خوب پزیرائی ملی اور منفرد کہانی کی بدولت فلم نے 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا اور اب فلم کی کہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فلمی تجزیہ کار ترن ادرش نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم ’ ’ٹوائلٹ ،ْاک پریم کتھا‘ 8 جون 2018 میں چین بھر میں ریلیز کی جائے گی۔’ٹوائلٹ ،ْایک پریم کھتا‘ کی کہانی بھارت میں ٹوائلٹس کی کمی پر مبنی ہے جس میں اکشے کمار کے ساتھ بھومی پڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ،ْ فلم 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔