سومیت ویاس ویب سیریز ’’اٹ از ناٹ دیٹ سمپل‘‘ کے دوسرے سیزن کا حصہ بن گئے

پیر 4 جون 2018 13:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سومیت ویاس ویب سیریز ’’اٹ از ناٹ دیٹ سمپل‘‘ کے دوسرے سیزن کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار سومیت ویاس کا کہنا ہے کہ انہیں ویب سیریز ’’اٹ از ناٹ دیٹ سمپل‘‘ کے دوسرے سیزن کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے، انہیں اس کا سکرپٹ بہت اچھا لگا ہے اور امید ہے کہ وہ فلم کے سکرپٹ اور اپنے کردار کے ساتھ انصاف کر سکیں گے۔ اداکارہ سوارا بھاسکر ہدایتکار دانش اسلم کی ویب سیریز کے ’’اٹ از ناٹ دیٹ سمپل‘‘ کے دوسرے سیزن میں اپنا کردار دوہرائیں گی جبکہ اس میں اداکار پورب کوہلی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :